اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی پالیمنٹ میں حکومت قانون اتحاد کی نمائندہ حنّان الفتلاوی نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں وزارت عظمی کے عہدے کیلئے اس وقت، واحد امیدوار موجودہ وزیراعظم، نوری المالکی ہیں۔ انھوں نے نئے امیدوار کا نام پیش کئے جانے کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسامہ النجیفی کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر، نوری المالکی، وزارت عظمی کے عہدے کیلئے مناسب امیدوار ہیں اور اس سلسلے میں کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے۔انھوں نے اس بارے میں کی جانے والی مخالفت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کو، عراقی عوام پر اپنا نظریہ مسلط کئے جانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ عراق میں تیس اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حکومت قانون اتحاد کو زیادہ نشستیں ملی ہیں اور اس اتحاد کی جانب سے نوری المالکی کا نام پیش کئے جانے کی، بات کہی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲